نوڈیرو، لاڑکانہ میں چاول کی فصل پر کیڑوں کے حملے، آبادگار پریشان، 20 سے 25 فیصد فصل متاثر ہونے کا خدشہ، نوڈیرو اور لاڑکانہ کے علاقوں میں چاول کی فصل پر لیف فولڈر اور اسٹیم بورر نامی کیڑوں کے شدید حملوں کے باعث آبادگار پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ فصل کو بھاری مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر لاڑکانہ کے مطابق نوڈیرو اور لاڑکانہ کے مختلف مقامات میں چاول کی تقریباً 20 سے 25 فیصد فصل متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زرعی ادویات کے بار بار اسپرے کے باوجود کیڑوں پر قابو پانے میں کامیابی نہیں مل سکی، چیمبر نے مبینہ طور پر غیر معیاری بیجوں اور زرعی ادویات کی فروخت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، آبادگاروں کو فصل کی پیداوار میں کمی، کم قیمتوں اور بڑھتے ہوئے پیداواری اخراجات کے باعث مالی نقصان کا خدشہ ہے، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر نے سندھ حکومت اور محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر سروے کرایا جائے، غیر معیاری بیجوں اور زرعی ادویات کی فروخت کی تحقیقات کی جائیں، آبادگاروں کو مناسب رہنمائی فراہم کی جائے اور متاثرہ کاشتکاروں کے لیے مالی امداد کا انتظام کیا جائے
