National NewsUncategorized

کوئیٹہ:پاک فوج کے میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے،فتنہ خوارج کی فائرنگ میں انہوں جام شھادت نوش کیا

ضلع قلات اورگوادر میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے اضلاع گوادر اور قلات میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ اور کلیئرنس آپریشنز کے دوران ‘فتنہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آپریشنز کے دوران گوادر میں کلیئرنس کا کام کرتے ہوئے میجر وجاہت وحید نے مادرِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ اس دوران ایک آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں میجر وجاہت وحید نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

Related posts

نوڈیرو میں دھان کی فصل تیار، آبادگار مناسب نرخ نہ ملنے پر پریشان

admin

نوڈیرو اور اس کی تاریخ کی مختصر روداد

admin

نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی غرض سے 100 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ رابطے کیے جا رہے ہیں۔صوبائی سینئر وزیر

admin

Leave a Comment