شکارپور میں نیو فوجداری تھانے کی حدود رستم چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رستم چوک پر پولیس اہلکار نہال بروہی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا جبکہ اس کے والد کو صدمہ میں دل کا دورہ پڑنے پر فوری طبی امداد کے لیئے ہسپتال لے جایا گیا
