نوڈیرو کے قریب مفت آئی کیمپ، مریضوں میں ادویات اور عینکیں تقسیم، نوڈیرو کے قریب گاؤں علی شیر کھوکھر میں ویژن فار ایجوکیشن کے تعاون سے ڈائریکٹر ابرار حسین کی نگرانی میں دو روزہ مفت آئی اسکریننگ کیمپ لگایا گیا، جہاں مردوں، خواتین اور بچوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کرکے انہیں ادویات اور عینکیں فراہم کی گئیں،کیمپ کے دوران قرنیہ کے علاج اور موتیے کے آپریشن کے لیے بھی انتظامات کیے گئے۔ گاؤں اور گردونواح کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے کیمپ میں شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا، اس موقع پر دیہاتیوں نے کہا کہ ایسی فلاحی سرگرمیوں سے غریب اور مستحق افراد کو اپنے علاقے میں علاج کی سہولیات میسر آتی ہیں اور انہیں شہروں تک سفر کرنے کے اخراجات اور مشکلات سے بھی نجات ملتی ہے، علاقہ مکینوں نے ویژن فار ایجوکیشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام کو مفت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کیے جائیں
previous post
