Local News

نوڈیرو:صحافی کے گھر میں آتشزدگی،گھر سامان جل کر خاکستر ہوگیا

نوڈیرو:
صحافی کے گھر میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر، نوڈیرو کے درگاہ گرگھل شاہ محلے میں صحافی صغیر احمد ابڑو کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بستر، چارپائیاں، کپڑے، فرنیچر، فریج، اناج اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، واقعے کے وقت صحافی صغیر احمد ابڑو اپنے بچوں سمیت اپنے کزن کے تعزیتی اجتماع میں شریک تھے، انہوں نے بتایا کہ پڑوسیوں نے گھر سے دھواں اور آگ کے شعلے اٹھتے دیکھ کر اطلاع دی، تاہم گھر پہنچنے تک تمام سامان جل چکا تھا۔ واقعے کے باعث صحافی صغیر احمد ابڑو کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

Related posts

لوکل نیوز میں خبریں جلد ہی شامل کریں گے

admin

نوڈیرو:کھلاڑیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا

admin

نوڈیرو:پولیس کا مبینہ مقابلہ،پولیس نے ایک رہزن کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

admin

Leave a Comment