نوڈیرو میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک شخص زخمی حالت میں گرفتار، نوڈیرو پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لینے اور اس کے قبضے سے اسلحہ و گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، نوڈیرو رائس کینال پل کے قریب مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس اور ان افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق اس دوران ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ دیگر افراد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے زخمی شخص کی شناخت گاؤں گلشیر گوپانگ کے رہائشی یاسین ولد تاج محمد گوپانگ کے نام سے کی ہے، پولیس کے مطابق زخمی شخص کو علاج کے لیے نوڈیرو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ زیرِ حراست شخص کے خلاف ضلع لاڑکانہ کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ اس کے متعلق مزید ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، واضح رہے کہ واقعے اور زیرِ حراست شخص کے خلاف الزامات سے متعلق تفصیلات پولیس کے جاری کردہ بیان پر مبنی ہیں
