لاڑکانہ:تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ میں خون کے عطیے کا کیمپ قائم۔ایس ایس پی لاڑکانہاظہر خان (PSP) کی ہدایات پر پولیس افسران و جوانان کی رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دینے کے لیے بھرپور شرکت۔فاطمید فاؤنڈیشن نے اس نیک مقصد میں حصہ لینے پر ایس ایس پی لاڑکانہ اور انکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق:
ایس ایس پی لاڑکانہاظہر خان (PSP) کی خصوصی ہدایات کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور انہیں خون کی فراہمی میں معاونت کے لیے خون کے عطیات کا کیمپ قائم کیا گیا، جہاں پولیس افسران اور جوانان نے رضاکارانہ طور پر اس عظیم انسانی خدمت میں حصہ لینے کے لیے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس افسران و جوانان نے خون کے عطیات دینے کے ذریعے انسانیت کی خدمت، دکھی انسانیت سے ہمدردی اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کو بچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ایس ایس پی لاڑکانہ ایس ایس پی اظھر خان (PSP) نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کے خون کا عطیہ ایک ایسا عظیم عمل ہے جو کسی ضرورتمند بچے کے لیے زندگی کی امید بن سکتا ہے۔ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت ایک عظیم فریضہ ہے، اور پولیس فورس امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ فلاحی و سماجی سرگرمیوں میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
