نوڈیرو میں دھان کی فصل تیار، آبادگار مناسب نرخ نہ ملنے پر پریشان، نوڈیرو اور گردونواح میں دھان کی فصل تیار ہو گئی ہے، تاہم آبادگاروں کو اپنی محنت کا مناسب معاوضہ ملنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ کھاد، بیج، ڈیزل اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے کاشتکاروں کے اخراجات مزید بڑھا دیے ہیں، آبادگاروں کے مطابق فصل کی تیاری، کٹائی اور نقل و حمل پر بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں، جبکہ دھان کے مناسب نرخ نہ ملنے کی صورت میں پیداواری لاگت پوری کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، کاشتکاروں نے حکومت سندھ اور محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ دھان کے مناسب نرخ یقینی بنانے اور زرعی اخراجات میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ آبادگاروں کو اپنی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔
